حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام، قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ہوگئی ، مختلف شہروں میں قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔

چینی کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعدادوشمار کے مطابق کئی شہروں میں چینی فی کلو 160 سے 165 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد، پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، دونوں شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 165 روپے،جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ راولپنڈی، لاڑکانہ، کراچی میں فی کلو چینی 160 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ لاہور ،ملتان اور کوئٹہ میں بھی چینی 155 روپے فی کلوتک میں دستیاب ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ میں 158، فیصل آباد میں فی کلو چینی 155روپے میں دستیاب ہے ، جبکہ خضدار میں 158 بنوں میں چینی کی فی کلو قیمت بھی 155 روپے تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر میں چینی 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلو تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close