حکومت نے مختلف کرنسیوں میں نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی کرنسی میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 850 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد21.50 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کر دی گئی ہے۔
امریکی ڈالر میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کر دی گئی ہے، برطانوی پائونڈز میں 12 ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 75 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 فیصد سے کم کرکے 7.25 فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح یورو میں 12 ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 175 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 7 فیصد سے کم کر کے 5.25 فیصد کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں