عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کئی روز اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے ساتھ 2930 ڈالر ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں