سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں‎

کراچی (پی این آئی ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار315 روپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار802 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کا مجموعی قرضہ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، ایک سال کے دوران ملک کے قرضوں کے حجم میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں کے حجم میں تشویش ناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close