رمضان سے قبل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگ گیا‎

اسلام آباد(پی این آئی)گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق A-گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 سے 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ B-گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔بی-گریڈ گھی کے دیگر کچھ برانڈز 550 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔دوسری طرف چند روز پہلے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی گئ ، چند دن قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر تھی۔

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ، آٹا اور چاول مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگے فروخت ہونے لگےیوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close