متعدد سٹیشنز، فیکٹریاں بندکر دی گئیں، وجہ سامنے آ گئی

اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ پر سخت کارروائی کی گئی، اوگرا کی ٹیموں کی جانب سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔

اوگرا کے مطابق اوگرا نے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردی گئیں، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھماکوں پر مقامی عملے کی غفلت کی رپورٹ تیار کرلی۔

اوگرا کے مطابق گیس چوری اور غیر قانونی ڈی کینٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، چیف سیکرٹریز اور کسٹمز حکام کو غیر قانونی فروخت روکنے کا مراسلہ بھی لکھ دیا ہے، ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سنگین ماحولیاتی اور جانی خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close