سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک مرتبہ پھر 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب سونے کی قیمت نے تین لاکھ کی حدعبور کی، اس سے قبل 7 فروری کو فی تولہ سونا 3 لاکھ 46 روپے ہوگیا تھا۔ایسوسی ایشن کے مطابق آج عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالر اضافے کے بعد 2903 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close