سینکڑوں ادویات کےغیرمعیاری ہونے کا انکشاف

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ کی رپورٹ میں ملکی وغیرملکی کمپنیوں کی 100 سے زائد ادویات غیرمعیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ سے متعدد سیمپلز منگوائےگئے، مارکیٹ سے لیےگئے سیمپلز میں دوا کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں تھی۔ رپورٹ میں 100 سے زائد ادویات کو جعلی اور غیرمعیاری قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دو ماہ میں43 ادویات کو غیرمعیاری قرار دیا، ٹیسٹنگ کے دوران 65 مختلف ادویات جعلی نکلیں، ٹیسٹنگ کےدوران 9 ادویات میں ہربل کی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی۔ رپورٹ میں جان بچانے والی ادویات بھی غیرمعیاری قرار دی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی دواؤں کےفروخت کنندگان کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close