وفاقی حکومت کی جانب سے بچت سکیموں پر منافع کی شرح کمی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد کمی کئے جانے کے بعد قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 2 فیصد تک کمی کردی گئی ہے تاہم سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس،سروہ اسلامک ٹرم اکائونٹس،سروہ اسلامک سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 12 فیصد سالانہ سے کم کرکے 11.88 فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 13.92 فیصد سالانہ سے کم کرکے13.68 فیصد،پنشنرز سرٹیفکیٹس پربھی منافع کی شرح 13.92 فیصد سالانہ سے کم کرکے 13.68 فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔

اسی طرح شہدا فیمیلیز ویلفیئر اکائونٹس پرمنافع کی شرح 13.92فیصد سالانہ سے کم کرکے13.68 فیصد، تین ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 3190روپے فی لاکھ سے کم کرکے2810 روپے فی لاکھ کردی گئی ہے۔

6 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6370 روپے فی لاکھ سے کم کرکے 5660 روپے فی لاکھ کردی گئی ہے،ایک سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12380روپے فی لاکھ سے کم کرکے 11380روپے فی لاکھ کردی گئی ہے۔

سیونگز اکائونٹس پر منافع کی شرح 13.50 فیصد سے کم کرکے 11.50فیصد سالانہ کردی گئی ہے جبکہ سروہ اسلامک ٹرم اکائونٹس، سروہ اسلامک سیونگزاکائونٹس کے لیے منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔یاد رہے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کر دی ہے جس کے بعد شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close