کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی، حیرت انگیز طور پر سبزی منڈی میں ٹماٹر فی کلو 25 سے 30 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوگئی، سبزی منڈی میں نرخ 25 سے 30 روپے فی کلو ہوگئے، قیمتوں میں کمی سے عام صارفیں خوش ہیں جبکہ آڑھتی پریشانی سے دوچار دکھائی دیتے ہیں۔
گزشہ ماہ شہر قائد میں ٹماٹر 150 سے 250 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا تھا، جو اب ریٹیل مارکیٹ میں 40 سے 50 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔
سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ اوتھل اور لسبیلہ سے ٹماٹر مارکیٹ میں آنے سے قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں