گیس مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی گئی۔

تاہم گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2025ء سے ہوگا، گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے صنعتی شعبے کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظور کیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کردیا، ای سی سی نے کہا کہ کیپسٹو پاور پر گریڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ دوسری طرف وزارت توانائی نے گیس پیداواری کمپنیوں کو 35 فیصد گیس نجی کمپنیوں کو بیچنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گیس کی تھرڈ پارٹی سیل سے تیل و گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے نتیجے میں پیٹرولیم پالیسی میں ترمیم کی گئی پہلے سال 100 ملین کیوبک فٹ تھرڈ پارٹی کے ذریعے فروخت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close