کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں سردی کے باعث ایل پی جی کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا، فی کلو 320 روپے فروخت کی جارہی ہے۔
حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر میں گیس غائب ہونے کے باعث شہریوں نے ایل پی جی کا استعمال شروع کردیا، ایل پی جی کی مانگ بڑھی تو قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا گیا، فی کلو 320 روپے فروخت کی جارہی ہے۔کوٹہ میں دکاندار ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے انکاری ہیں، کہتے ہیں کہ فی کلو 290 روپے فروخت کررہے ہیں تاہم شہریوں کا مقف اس سے بالکل مختلف ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو معمول پر لایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں