ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی بُلند سطح پر پہنچ گئے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 486 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے دام بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے تک جا پہچنے۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 31 روپے اور 27 روپے ضافے سے 3 ہزار 432 روپے اور 2 ہزار 942 روپے ریکارڈ کی گئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 772 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں