ملکی برآمدات میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد(پی این آئی)کئی ماہ کے مسلسل اضافے کے بعد دسمبر میں غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی آئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق دسمبر میں غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 4.23 فیصد کمی ہوئی اور غذائی اجناس کی برآمدات 80 کروڑ 48 لاکھ ڈالر رہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 30.63 فیصد کمی ہوئی اورباسمتی چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 40.88 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔دستاویز کے مطابق دسمبر میں پھلوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 15.51 فیصد کی گراوٹ ہوئی، دسمبر میں پھلوں کی برآمدات کا حجم 88 ہزار ٹن سے زائد رہا جب کہ گزشتہ سال کے دسمبر میں پھلوں کی برآمدات ایک لاکھ 58 ہزار ٹن سے زائد تھیں۔

اسی طرح دسمبر میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ 48.92 فیصد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی اور گزشتہ سال دسمبر میں 92 ہزار ٹن کے مقابلے میں یہ برآمدات 56 ہزار ٹن رہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی تا دسمبر غذائی اجناس کی برآمدات میں 13.83 فیصد اضافہ رہا اور 6 ماہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 3 ارب 96 کروڑ ڈالر رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close