ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2711 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں