پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک 30 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ مزید اضافے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی سٹاک کرنا شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایک روز میں چینی کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے سے 160 روپے ہوگئی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی سٹاک کرنا شروع کر دیا ہے اور چینی کی بوری کی قیمت 6500 روپے سے 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو سے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، پرچون میں شہر کے مختلف مقامات پر 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں مافیا نے اضافہ کر دیا ہے، افغانستان سپلائی کے باعث بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں