اسلام آباد(پی این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نےرواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نموکا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کاخدشہ ظاہر کردیا۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کردیا جس میں عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کے معاشی شرح نمو کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 3.2 فیصد سےکم کرکے 3 فیصد کردیا۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا ہے تاہم گزذشتہ سال کےمقابلے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہےآئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے جب کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنےکا امکان ہے جب کہ پاکستان نے رواں مالی سال کےلیے معاشی شرح نموکا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔اکتوبر2024 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3.2 فیصد لگایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں