چیئرمین پاکستان کاٹن جننرز ڈاکٹر جیسومل کا کہنا ہےکہ کپاس وائٹ گولڈ ہے، اسے زندہ رہنے دیں، پاکستان کپاس کی پیداوار میں چوتھے سے ساتویں نمبر پر چلاگیا ہے۔
فیڈریشن ہاؤس کراچی میں کاٹن بحالی کے معاملے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کاٹن جننرز کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے پائیدار پالیسی دی جائے۔ چیئرمین پاکستان کاٹن جننرز کا کہنا تھا کہ کپاس کو ترجیح نہیں دی جارہی، درآمدات پر انحصار ہے، جننگ لیول تک ٹیکسوں کو ختم کیا جائے۔
سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کپاس کی فصل بحالی کی پالیسی دے، کپاس کی پیداوار 14 ملین سے 5 ملین بیلز پر آگئی ہے،کاٹن درآمد کرنے پر زیرو ڈیوٹی اور زیرو سیلز ٹیکس ہے جب کہ مقامی سطح پرکپاس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ہے۔اقب فیاض مگوں کا کہنا تھا کہ میں ابھی بنگلادیش کا دورہ کر کے آیا ہوں، انہیں کپاس کی 10 ملین بیلزکی ضرورت ہے، بنگلادیش ہم سے کاٹن خریدنا چاہتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں