مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا‎

لاہور (پی این آئی) مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح مزید کم ہو کر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0 اعشاریہ 39 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مہنگی اور 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 3 روپے 89 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ اڑھائی کلو کا ڈالڈا گھی کا ٹن 16 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران جلانے کی لکڑی 13 روپے 14 پیسے من مہنگی ہوئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات، چینی، دالیں، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 27 روپے 75 پیسے سستے ہو گئے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران آلو فی کلو 9 روپے 97 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 9 روپے 87 پیسے سستا ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 13 روپے 44 پیسے سستی ہوئی ۔ایل پی جی، دال ماش، لہسن اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔چاول، بریڈ، تازہ دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close