آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی اور بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سالانہ ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کی۔پاورڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پرعمل درآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دی، اتھارٹی کے قیام کیلئے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی۔اسٹیل ملزملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 93 کروڑکی گرانٹ بھی منظور کی گئی، یہ فنڈزپہلے سے منظورشدہ 3.5 ارب روپے میں سے فراہم کیے جائیں گے، وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور ہوئی اور یہ رقم پی اے ایف اورپی آئی اے کو آپریشنل استعدادکاربڑھانے کیلئے دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی اور گوادربندرگارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی بھی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close