کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 71 پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 280 روپے 99 پیسے ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں