خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی : ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپےکمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرکمی سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close