پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع؟ صارفین کیلئے بری خبر آگئی‎

اسلام آباد ( پی این آئی)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 3 سے 5 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی بتائی جارہی ہے جہاں سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77 اعشاریہ 32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں جو گزشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے، عالمی مارکیٹ میں یہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرا ہفتہ وار اضافہ ہے اور حالیہ تین سال کی کم ترین سطح کے بعد قیمتیں اب تیزی سے اوپر آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close