ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ‎

لاہور (پی این آئی) چینی، گھی، کوکنگ آئل، سبزیوں سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کے حوالے سے اعداد و شماری پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فی صد مہنگی ہوئی۔

پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فی صد، چینی 1.23 فی صد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی، اسی طرح آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے۔ ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی۔ ان کے علاوہ پیاز، چاول، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close