اسلام آباد ( پی این آئی ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔
روس اور ایران پر مزید امریکی پابندیوں کے خدشے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کے مطابق برینٹ کروڈ کے سودے 2.23 ڈالر یعنی 2.9 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 79.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جو کہ تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے سودے 2.19 ڈالر یعنی 2.96 کے اضافے کے ساتھ 76.11 ڈالر تک پہنچ گئے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے جنوری کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔
اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں