سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوگیا، گزشتہ 4 روز کے دوران فی تولہ سونا 4 ہزار 4 سو روپے مہنگا ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے ہے۔ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 2676 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close