حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کردی۔

کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق کیپٹو انڈسٹری کو دی جانے والی گیس ایل این جی قیمت کے برابر لائی جائے گی۔قرض کی اگلی قسط سے قبل کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔کیپٹو پاور پلانٹس پر سیس عائد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے سے بچانے کے لیے مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسی ماہ کیپٹو پاور کو دی جانے والی گیس پر 5 فیصد سیس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔دوسرے مرحلے میں سیس کی شرح 10 فیصد کیے جانے کی تجویز ہے۔کیپٹو انڈسٹری کو دی جانے والی گیس ایل این جی قیمت کے برابر لائی جائے گی۔سیس عائد کرنے کا مقصد کیپٹو اور دوسری انڈسٹری میں فرق ختم کرنا ہے۔آئی ایم ایف کے کیپٹو اور نان کیپٹو انڈسٹری کے لیے مختلف بجلی نرخوں پر تحفظات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close