کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کرنسی مارکیٹس میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کےبعد 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ۔دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 24 پیسے کا ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں