مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے قیمتوں میں معمولی کمی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسےکمی کی منظوری دی گئی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کی گئی۔ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے نومبر کے ایف سی اے مد میں کمی کی گئی۔کےالیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے مد میں کی گئی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی تو انڈسٹری ، زراعت اور ایکسپورٹ ترقی نہیں کرے گی، گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں پر میٹنگ کی تھی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں