اسلام آباد: وفاقی حکومت کے قرضوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں دسمبر 2023 سے نومبر 2024 تک ایک سال کے دوران 6 ہزار 975 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ جولائی سے نومبر 2024کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 1452 ارب روپےکااضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024 میں حکومت نے ایک ہزار 252 ارب روپے قرض لیا اور نومبر2024 تک قرضے کا مجموعی حجم 70 ہزار366 ارب روپے رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں