پاکستانی روپے کو جھٹکا، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ سیشن میں ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر آج 6 پیسے مہنگا ہوا۔ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 14 پیسے اضافے سے 280 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close