برائلر گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا‎

لاہور (پی این آئی) مرغی کا گوشت 500 روپے مہنگا کر دیا گیا، ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمت مکمل طور پر بے قابو ہو گئی، چند ہی دنوں میں فی کلو قیمت میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تک 400 روپے کی سطح سے نیچے آ جانے والے برائلر گوشت کی قیمت مکمل طور پر بے قابو ہو گئی۔ چند روز قبل تک پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 400 روپے کی سطح سے نیچے آ گئی تھی، تاہم اب چند ہی روز میں ملک کے بیشتر شہروں میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 900روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یوں کئی شہروں میں چند ہی روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 500 روپے تک کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ لاہور سمیت کئی شہروں میں یہ قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں مال مہنگا مل رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے۔چند روز قبل مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گیا تھا، مگر اب مارکیٹ میں گوشت کی قیمت 900 روپے، سینے کے گوشت کی قیمت 1000 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ بون لیس چکن کی قیمت 1 ہزار روپے سے اوپر جا چکی۔ دوسری جانب ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے 0.26 فیصد کمی واقع ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close