ملک میں آج ایک تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 454 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز کم ہو کر 2639 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں