چکن کھانے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت سات سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو ہو گئی ہے۔دکانوں پر لگے سیل کے بورڈز صرف دکھاوا ہیں، کیونکہ سیل میں بھی مرغی کا گوشت سات سو روپے فی کلو ہی دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سردیوں میں یخنی بنانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مرغی فروشوں کی من مانی کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، جبکہ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں مال مہنگا مل رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے۔

چند روز قبل مرغی کا گوشت چار سو اسی روپے فی کلو تک پہنچ گیا تھا، مگر اب مارکیٹ میں گوشت کی قیمتیں سات سو روپے، سینے کا گوشت آٹھ سو روپے فی کلو ہو گئی ہے اور بون لیس چکن ایک ہزار روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔اس صورتحال میں شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، اورانہیں امید ہے کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت کرے گی تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close