سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار 200 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ میں 1 ہزار886 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر ز کے اضافے سے 2ہزار 657 ڈالر فی اونس ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close