اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں موٹرسائیکل صارفین کی پہلی ترجیح ہونڈا (Honda)کی موٹر سائیکلز ہی ہوتی ہیں جس کی وجہ کارکردگی اور فیول ایوریج ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دو دہائیوں سے ہونڈا کی 125 (Honda CG 125)کی شکل و صورت میں بظاہر کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن کمپنی نئے رنگ اور سٹیکرز متعارف کرواتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ اس میں نیلے رنگ کا اضافہ بھی کر دیا گیاہے ۔اٹلس ہونڈا کی جانب سے سی جی ہونڈا 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک نیا ’ نیلا ‘ رنگ متعارف کروایا گیاہے جو کہ یقینی طور پر صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جائے گا۔ہونڈا 125 (Honda CG 125 Price)کے بنیادی ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہے ، نئے سال کی آمد پر قیمت میں تو کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا لیکن ایک نئے رنگ کا اضافہ ضرور کر دیا گیاہے ۔
اس کے علاوہ ہونڈا 125 سیلف سٹارٹ کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے برقرار ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں