چکن کی فی کلوقیمت میں سینکڑوں کا اضافہ

پشاور: مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 140 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، جس سے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو گرام قمیت میں ایک ہفتے کے دروان 140 روپے تک اضافہ ہوگیا، 380 سے 450 روپے تک فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب 600 روپے سے زائد فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگے۔پشاور کے ڈیلر کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث مرغیوں کی سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے سے قمیتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور کی سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت گزشتہ روز چار روپے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 595 روپے کلو ہو گئی، آج نرخنامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور گوشت کی قیمت 595کی سطح پر برقرار رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close