پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جنوری سے مزید اضافے کا امکان ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے،وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے،بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے فی لٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان بتایا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ قبل ازیں 15دسمبر کو حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گی اتھا جس کے مطابق 15 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک پٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روزکیلئے پیٹرول کی قیمت کو برقرا رکھا گیا تھا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 38 پیسے ہوگئی تھی اوراسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت148 روپے 95 پیسے ہوگئی تھی۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 32 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close