سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ74ہزار روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 1200روپے کا اضافہ ہوا،قیمت2لاکھ34ہزار911روپےہوگئی۔
دوسری جانب ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے جس کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں