کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی) عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ، دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا کیونکہ گھی کوکنگ آئل اور برانڈڈ گھی کی قیمتوں اضافہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکنگ آئل اور برانڈڈ گھی کی قیمت میں 80 روپے اضافے سے قیمت 570 روپے تک پہنچ گئی ہے،کچھ بڑے برانڈز کی قیمتوں میں یہ اضافہ 100 روپے تک ہوا ہے، قیمتوں کے بارے میں چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پام آئل کی قیمتیں جو عالمی مارکیٹ میں بڑھ کر ایک ہزار 285 ڈالر فی ٹن ہوگئی تھیں۔بعد میں قیمتیں ایک ہزار 185 ڈالر تک آگئیں جس سے اوپن مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت 19 ہزار روپے سے کم ہو کر 16 ہزار 500 روپے فی من رہ گئی۔

اس کے نتیجے میں گھی اور کوکنگ آ ئل کی جو قیمتیں 80 روپے بڑھی تھیں ان میں 40 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ برانڈڈ آئٹمز اپنی پرنٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ نیٹ ورکس کی وجہ سے قیمتوں کے اتار چڑھا ؤ کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت لیتے ہیں،برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آہستہ آہستہ کم ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں