جدید زرعی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے FACE اور پنجاب حکومت کی شراکت

راولپنڈی (پی این آئی) جمعرات 19 دسمبر کو محکمہ زراعت پنجاب اور FACE فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسی لینس  نے زراعت کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے اور خطے کی بدلتی ہوئی آب و ہوا کے مطابق پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیےFACE تکنیکی جدت، بین الاقوامی مہارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ محکمہ زراعت پنجاب کی مدد کرے گا۔

پنجاب کے وزیر زراعت سید عاشق حسین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تعاون سے غذائی تحفظ، فصلوں کی کم پیداوار، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سمیت اہم چیلنجوں سے نمٹا جائے گا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر FACE، جناب حسن اکرم نے جدید تکنیکوں اور بین الاقوامی مہارت کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے تنظیم کے عزم کو اجاگر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close