اسلام آباد (پی این آئی)انٹربینک تبادلہ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 42 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 12 پیسے کے مقابلے اس ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 30 پیسے زائد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں