اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں سونے کی مجموعی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
اداراہ شماریات کے مطابق نومبر میں کسی بھی ماہ سے زیادہ 68 کلو سونا ملک میں درآمد کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر میں سونے کی درآمدات میں 179.74 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نومبر میں سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 55.76 فیصد اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق نومبر میں سونے کا درآمدی بل 60 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں 24 کلو، ستمبر میں55 کلو اور اگست میں 22 کلو سونا درآمد کیا گیا جبکہ جولائی میں 28 کلو، فروری میں 23 کلو اور جنوری میں 19 کلو سونا درآمد کیا گیا۔دستاویز کے مطابق رواں سال مارچ، اپریل ، مئی اور جون میں سونا درآمد نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں