آٹے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی)2025 کراچی میں مختلف کوالٹی کے آٹے کے قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر آٹے کے سرکاری ریٹ جاری کردئیے ہیں جن کے مطابق مختلف کوالٹی کے آٹے کے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کیلئے فائن آٹے کا ریٹ 99 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیلر فائن آٹا 95 اور فلار ملز 92 روپے فی کلو بیچیں گے۔ڈھائی نمبر مل کے آٹے کی قیمت عوام کیلئے 94 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ ہول سیلر 90 اور فلار ملز 87 روپے فی کلو بیچیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چکی کا آٹا 115 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔کمشنر کراچی نے آخری بار جون 2024 میں آٹے کے سرکاری نرخ مقرر کئے تھے اور تقریبآ 6 ماہ بعد جاری کئے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف ابراہیم نے قیمتوں میں کمی کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ میں گندم کی فی کلو قیمت 26 روپے فی کلو نیچے آ چکی ہے لیکن سرکار نے آٹے کی قیمتوں میں 1 سے 2 روپے کی معمولی کمی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت میں کمی ہی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے عوام کو ریلیف نہیں دیا، ڈھائی نمبر آٹے کا موجودہ ہول سیل ریٹ 86 روپے فی کلو ہے جبکہ کمشنر نے مارکیٹ ریٹ سے الٹا 4 روپے بڑھا دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close