شرح سود میں بڑی کمی کا امکان

کراچی(پی این آئی) سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا، افراط زر میں نمایاں کمی کے پیش نظر شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل” آج نیوز” کے مطابق 16 دسمبر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا۔ معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب صنعت کار پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیادی شرح سود میں2فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ایک سروے کے مطابق71فیصد افراد پالیسی ریٹ میں کم از کم 2 فیصد کمی کی توقع کر رہے ہیں، تاہم29 فیصد کا خیال ہے کہ شرح سود میں50سے150 بیسز پوائنٹس کمی ہوگی۔

71سے63فیصد کو شرح سود میں2 فیصد،30 فیصد کی رائے میں اڑھائی فیصد جبکہ7 فیصد کو اڑھائی فیصد سے زائد کمی کی امید ہے۔جون 2024ء کے بعد سے مسلسل 4اجلاس میں شرح سود میں7 فیصد کمی کی جا چکی ہے۔نومبر میں افراط زر چار اعشاریہ نو فیصد پر آگئی تھی، جو 78 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں