سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم 5 ہزار روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مسلسل دو دن اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے تھی، جو 5 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 286 روپے کی کمی ہوئی، جو اب 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 50 ڈالرز کی کمی ہوئی، جو پہلے 2 ہزار 716 ڈالر فی اونس تھا اور اب 2 ہزار 666 ڈالرز ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں