لاہور (پی این آئی) چند ہی دنوں میں چینی 10 فیصد سے زائد مہنگی ہو گئی، حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو چینی بیرون ملک فروخت کی اجازت دینے کا نتیجہ، مارکیٹ میں چینی کی قیمت بے لگام ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں کمی لانے کی دعویدار حکومت کے ایک اقدام کی وجہ سے چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ حال ہی میں حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو چینی بیرون ممالک فروخت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے دعوٰی کیا گیا تھا کہ اس اقدام سے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔تاہم اب چند ہی روز میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ہی دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چینی کے ایکس مل ریٹ 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
ملک میں چھوٹے دکاندار 15 سے 20 روپے کلو اضافے کے ساتھ چینی 140 سے 150 روپے کے درمیان فروخت کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگر ڈیلرز نے چینی کے تھوک نرخ دسمبر میں 128 روپے کلو جبکہ جنوری 2025 میں تھوک قیمت 133 روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اگر چینی کی تھوک قیمت میں اضافہ ہوتاہے تو عام دکانوں پر بھی چینی کے فی کلو ریٹ میں مزید 10 روپے تک اضافہ ہونے کا ا مکان ہے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں