پیٹرول قیمتوں سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے اس بار پیٹرول کتنے روپے مہنگا کئے جانے کا امکان ہے ، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔حکومت نظرثانی شدہ قیمتیں 15 دسمبر کو دوسرے پندرہویں جائزے کے بعد جاری کرے گی، جس کے ساتھ نئی قیمتیں 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک لاگو ہوں گی۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برٹش برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دس دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی منڈی میں یہ 68.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔برٹش برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جس کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید ڈھائی روپے مہنگا کرنے کرنے کا امکان ہے.

30 نومبر کو حکومت نے دسمبر 2024 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔پٹرول کی قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.29 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 دسمبر تک بالترتیب 252.10 روپے اور 258.43 روپے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ابھی تک فنانس ڈویژن کو سمری نہیں بھیجی تاہم رپورٹس بتاتی ہیں کہ دسمبر کے اگلے 15 دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرے گی۔توقع ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی لیکن اس حوالے سے صورتحال سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد واضح ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close