گاڑیوں کی فروخت سے متعلق حیران کن اعدادوشمار جاری

پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کہ فروخت کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ایک برس میں گاڑیوں کی فروخت بڑھی جبکہ پچھلے ماہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی سامنے آئی ۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت بہتر ہوئی مگر ایک مہینے کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت کم رہی ہے ۔ملک بھر میں نومبر 2024 کے مہینے 25 فیصد کمی سے7ہزار 909 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ نومبر2023 سے نومبر 2024 تک یعنی ایک برس میں گاڑیوں کی فروخت میں 52 فیصداضافہ ہوا ،

جولائی سے نومبر تک 6لاکھ 40ہزار 652 آٹو یونٹس فروخت ہوئے ،جولائی سے نومبر تک پانچ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت کی شرح 24 فیصدریکارڈ کی گئی،

پاما رپورٹ کے مطابق تیرہ سو سی سی گاڑیوں کی فروخت 2 فیصد کمی سے 3ہزار930 رہی ،ایک ہزار سی سی گاڑیوں کی فروخت 33 فیصد کمی سے 381 رہی ، ٹریکٹرز کی فروخت 98 فیصد اضافے سے 3ہزار 3428 یونٹس رہی ،پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کے 63 یونٹس فروخت ہوئے ، موٹرسائیکل کی فروخت 1 لاکھ 34 ہزار 143 یونٹس سے کم ہوکر 1 لاکھ

17 ہزار 340 رہی ، گاڑیاں، موٹرسائیکل ،بس ، ٹرک ،ٹریکٹرز ، چیپ سمیت دیگر یونٹس کی فروخت 12 فیصد کمی سے 1 لاکھ 34 ہزار 63 رہی،آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاری ٹیکسز اور ڈیمانڈ میں کمی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا سبب بنے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close