اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سےنیا ریکارڈ قائم

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ڈالرز وطن بھیجنے کا ریکارڈ بن گیا، اوورسیز پاکستانیوں نے 5 ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے ڈبل ڈالر بھیجے جبکہ اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

سمندر پار پاکستانی ملک کے محسن ہیں، ان کی جانب سے ڈالرز وطن بھیجنے کا ریکارڈ قائم ہوگیا، اوورسیز پاکستانیوں نے 5 ماہ میں آئی ایم ایف پیکیج سے دگنا ڈالر بھیجے۔اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رواں سال نومبر میں 2 ارب 91 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، رواں مالی سال 5 ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی تا نومبر 14 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئیں، گزشتہ ماہ نومبر میں سعودی عرب 73 کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ متحدہ عرب امارات سے 62 کروڑ اور برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں